Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد سے نجات بہت آسان

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ پانی پینا چاہتے ہیں مگر گلاس ہاتھ میں لینے کے بعد پتا چلے کہ وہ بہت ٹھنڈا ہے تو اسے پینے کی ہمت نہیں ہوتی؟ یا کچھ ٹھنڈا پینے پر اچانک دانت میں تکلیف کا احساس ہوتا ہے؟

اگر ان سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو وقت آگیا ہے کہ اپنے منہ کی صحت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔

ٹھنڈا، گرم یا تیزابیت والی اشیا کھانے یا پینے سے دانت میں درد دانتوں کی حساسیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : دانت کے درد سے ایک منٹ میں نجات چاہتے ہیں؟

ایسا اس وقت ہوتا ہے جب دانت کے اندر موجود ایک مواد ڈینٹین کی حفاظتی تہہ ختم ہونے لگتی ہے یا اوپری تہہ سیمینٹم میں یہ مسئلہ ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں دانتوں میں موجود اعصاب، ٹھنڈے، گرم اور تیزابی چیزوں کے استعمال پر تکلیف محسوس کرنے لگتے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد کا علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔

ناریل کا تیل

ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل لیں اور اس سے پندرہ سے بیس منٹ تک کلیاں کریں، جس کے بعد دانتوں پر برش کرلیں۔ یہ عمل روزانہ ایک بار صبح کے وقت دہرائیں۔ ناریل کا تیل سن کردینے کے ساتھ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جس سے دانتوں کا درد کم ہوتا ہے۔

نمک ملے پانی سے کلیاں

نمک اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے جو کہ ورم بھی کم کرتا ہے جس سے دانت میں درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آدھا چائے کا چمچ نمک، ایک گلاس گرم پانی میں مکس کریں اور اس سے کلیاں کریں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔

دہی

دہی دانتوں کی سطح کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور حساسیت کے خلاف مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر دانتوں کی حساسیت کے مسئلے کا سامنا ہے تو روزانہ آدھا باﺅل دہی کھانا عادت بنالیں، اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں۔

امرود کے پتے

چند امرود کے پتے لیں اور انہیں اچھی طرح دھو کر ایک سے 2 منٹ تک چبائیں اور پھر تھوک دیں۔ یہ عمل دن میں ایک سے دو بار دہرائیں۔ان پتوں میں فلیونوئڈز اور ورم کش اجزا موجود ہوتے ہیں، جو دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد میں کمی لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں

لہسن

لہسن کا ایک ٹکڑا لے کر پیس لیں، اس میں چند قطرے پانی اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کریں، اس مکسچر کو متاثرہ دانت پر لگا کر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے کلی کرلیں۔ لہسن ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ حساسیت کے باعث ہونے والے دانتوں کے درد کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ یہ عمل دن میں ایک بار دہرائیں۔

پیاز

پیاز کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر چند منٹ تک چبائیں یا پیاز کا ایک ٹکڑا متاثرہ دانت کے قریب 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پیاز بھی جراثیم کش اور ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو درد اور دانتوں کے گرد ورم کا علاج کرتا ہے۔ یہ عمل دن میں ایک سے 2 بار دہرائیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


News Source

دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد سے نجات بہت آسان