Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نوجوانوں کی بڑی تعداد خطرناک نفسیاتی صورتحال میں مبتلا

no

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اِنٹائٹلمنٹ کمپلیکس نامی نفسیاتی صورتحال  میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔

مذکورہ نفسیاتی صورتحال میں متاثر شخص کا ماننا ہوتا ہے کہ وہ دوسروں سے بہتر ہے اور کچھ چیزوں کا دوسروں سے زیادہ حقدار ہے۔

خود پسندی کی اس قسم کے کچھ اہم نتائج ہوتے ہیں جیسے کہ مایوسی اور مارنے پیٹنے کی عادت۔

سائیکولوجی ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انٹائٹلمنٹ کی مختلف مثالوں میں اصولوں کی پامالی، دوسروں کی اچھائیوں کا ناحق فائدہ اٹھانا، مشکلات پیدا کرنا اور گروپ میں کام کرنے کی صورت میں خود کو سربراہ تصورکرنا شامل ہے۔

تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو 1988سے 1994کے درمیان پیداہوئے ہیں ان میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

Indy100 بشکریہ


News Source

نوجوانوں کی بڑی تعداد خطرناک نفسیاتی صورتحال میں مبتلا