Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

موٹاپے سے نجات پانا چاہتے ہیں؟

موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے ؟ یہ نہ صرف ظاہری شخصیت کو تباہ کردیتا ہے بلکہ یہ امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اور یہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ موٹاپا اب ایک عالمی وباءبن چکا ہے مگر وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

اور اچھی بات یہ ہے کہ بازار میں دستیاب چند عام گریاں یا میوہ جات آپ کو توند سے نجات دلانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ایسی ہی گریوں کے بارے میں جانیں جن کا استعمال آپ کو موٹاپے سے بچاﺅ یا جسمانی وزن میں کمی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اخروٹ

کیلیفورنیا یونیورسٹی اور سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسین کی مشترکہ تحقیق کے مطابق اخروٹ اور زیتون کے تیل سے بھرپور غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اخروٹ میں ایسے اجزاءبھی موجود ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ محققین نے نتائج کو حیران قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چربی کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر اس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی کے لیے اسی طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جیسے کم چربی والی غذا۔ آپ کو بس روزانہ 30 گرام اخروٹ کھانا ہوں گے اور وہ بھی دن بھر میں کسی وقت، جب آپ کا دل کرے۔

بادام

ایک تحقیق کے مطابق اپنی غذا میں باداموں کا اضافہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی بڑھاتا ہے اور ممکنہ طور پر وزن میں اضافے کی روک تھام بھی کرتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے جو لوگ میٹھی اشیاءکے مقابلے میں باداموں کو ترجیح دیتے ہیں ان کے پیٹ میں جمع ہونے والی چربی جلد گھلتی ہے اور کمر کی موٹائی میں کمی آتی ہے، روزانہ چند بادام کھانا ہی اس کے لیے کافی ہیں۔

پستہ

پستہ ایسی گری ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے مگر یہ اضافی چربی گھلانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے، پستے میں پروٹین کے ساتھ فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد دینے والا عنصر ہے، دن بھر میں چند پستے کھانا اس حوالے سے مدد دے سکتا ہے۔

مونگ پھلی

ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین مونگ پھلی ایک ہفتے میں کم از کم 2 بار کھاتی ہیں، ان میں موٹاپے کا امکان دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ ویسے اب اس کا موسم تو نہیں رہا مگر سرد موسم میں کچھ مقدار میں اسے کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

کاجو

یہ مزیدار میوہ اعتدال میں رہ کر کھایا جائے تو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے، اس کی وجہ اس میں موجود غذائی اجزا، وٹامن کے، غذائی فائبر، پروٹین، کیلشیئم، میگنیشم اور زنک وغیرہ کی موجودگی ہے، یہ جسم میں ورم اور تناﺅ کو کرتا ہے جبکہ پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے،کچھ مقدار میں کاجو روز کھانا توند سے نجات میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


News Source

موٹاپے سے نجات پانا چاہتے ہیں؟