Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

تانبے کے برتن میں بھول کر بھی یہ چیزیں کبھی نہ کھائیں

Untitled-1

تانبے کے برتن میں رکھا پانی صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ لیکن کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جو کہ تانبے میں رکھنے سے  بے حد نقصان دہ ہو جاتی ہیں۔ اس لئے تانبے کے برتن میں کچھ بھی رکھنے سے پہلے یہ جان لیں کہ تانبے کے برتن میں کیا نہیں رکھنا چاہئے۔

تانبے کے برتن کا استعمال قدیم زمانہ سے چلا آرہا ہے لیکن اس کا استعمال کرتے وقت کچھ باتوں کا دھیان رکھنا بے حد ضروری ہے، کیونکہ کچھ کھانے کی چیزیں اس میں رکھنے سے تانبے میں کیمیکل ری ایکشن ہوتا ہے۔

ایسا اس لئے کیونکہ تانبے میں کاپر ہوتا ہے جو کچھ چیزوں کے ساتھ مل کر ری ایکٹ کرنے لگتا ہے اور یہ ہمارے جسم کے لیے بہت نقصاندہ ہوتا ہے۔ اس سے فوڈ پوائزننگ بھی ہو سکتی ہے۔

تانبے کے برتن میں اچار رکھنے سے اس میں موجود سرکہ میٹل کے ساتھ مل جاتا ہے اور اس سے ہمارے جسم میں فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ اسی طرح لیموں کے رس میں موجود ایسڈ تانبے کے ساتھ مل کر ری ایکٹ کرتا ہے اور اس سے ایسیڈیٹی یا پیٹ میں درد کی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دہی کو بھی تانبے کے برتن میں رکھنا نقصان دہ ہوتا ہے۔

تانبے کے برتن میں آپ کسی بھی طرح کے کھٹے پھل نہ رکھیں جیسے سیب، امرود، انار اور انناس جیسے کوئی بھی پھل نہ رکھیں۔ اس سے آپ کو الٹی (قے)، چکر آنا یا گھبراہٹ جیسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور دودھ گرم ہو یا ٹھنڈا کسی بھی حالت میں اس کو تانبے کے برتن میں نہ رکھیں اس بھی آپ کو پریشانی کا سامنا پڑسکتا ہے۔


News Source

تانبے کے برتن میں بھول کر بھی یہ چیزیں کبھی نہ کھائیں