Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

لاس ویگاس حملہ ، تاحال گتھی نہ سلجھ سکی

File Photo

File Photo

لاس ویگاس: امریکی تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ لاس ویگاس کے حملہ آور اسٹفین پیڈوک نے ایک ہفتے قبل ایک لاکھ ڈالر فلپائن کے مقامی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے تاہم یہ رقم کیسے اور کیوں منتقل کی گئی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارےلاس ویگاس میں بدترین خونریزی کےواقعےکی تحقیقات میں مصروف عمل ہیں۔ لیکن چھتیس گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ واقعے کی کوئی کڑی نہ آسکی۔

پولیس کے مطابق سفاک قاتل نے حملے سے چار روز قبل ہوٹل میں کمرہ بک کرایا تھا۔ اور اس کے لیے مس ڈینلی نامی خاتون کی دستاویزات کا استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران مختلف اقسام کے تئیس ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ جبکہ ہوٹل کی پارکنگ میں موجود ملزم کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ایمونیم نائٹریٹ ملا ہے۔ جو کہ دھماکا خیز مواد کے استعمال کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے۔ کہ ملزم نے حملے سے صرف ایک ہفتہ قبل ایک لاکھ ڈالر فلپائن منتقل کیے ہیں اس حوالے سے مزید بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


News Source

لاس ویگاس حملہ ، تاحال گتھی نہ سلجھ سکی