Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے شمالی کوریا محفوظ نہیں ہوسکتا، امریکا

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امریکی وزیردفاع : فوٹو : فائل

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امریکی وزیردفاع : فوٹو : فائل

سیئول: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو جوہری ملک تسلیم نہیں کرتے اور پیانگ یانگ میزائل پروگرام سے محفوظ نہیں ہوسکتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول کے دورے کےدوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، یہ پیانگ یانگ کے لئے نادر موقع ہے کیوں کہ ہمارے سفارتکاروں کو عسکری قیادت کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے

امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملے کی کوشش کی تو اس کے لئے بہتر نہیں ہوگا، جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر امریکا کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جوہری اور میزائل پروگرام شمالی کوریا کو محفوظ نہیں بنا سکتے اور  امریکا کبھی بھی پیانگ یانگ کو جوہری ملک تسلیم نہیں کرے گا۔


News Source

جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے شمالی کوریا محفوظ نہیں ہوسکتا، امریکا