Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

کشمیری نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے مگام میں شہید کیا گیا۔ فوٹو : فائل

کشمیری نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے مگام میں شہید کیا گیا۔ فوٹو : فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ریاستی جبر کے تازہ واقعے میں رات گئے ایک اور کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق بھارتی پولیس نے نوجوان کو گھر سے حراست میں لیا تھا۔

دریں اثناء آج علی الصبح مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں انڈین پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم اس حملے میں کسی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سیکیورٹی فورس کے کیمپ حملے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن میں مزید تیزی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ 29 جون کو بھی بھارتی فوج نے تین کشمیریوں نوجوانوں کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کا دعوی کیا تھا تاہم شہید ہونے والوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے جعلی مقابلے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

 


News Source

بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید