Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ویتنام میں ہوا کے طوفان اور شدید بارشوں سے تباہی،32افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہنوئی:ویتنام میں  ہوا کے طوفان اور  شدید بارشوں  نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 32افراد ہلاک   اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

ویتنام کے شمالی ساحلی علاقوں اور دارالحکومت ہنوئی میں شدید بارش ، سیلاب اور ہوا کے طوفان سے  نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،سیلابی پانی کئی  قصوبوں  اور شہروں میں داخل ہو گیا ۔

مختلف حادثات میں اب تک 32افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہوگئے  ،5ہزارسے زائد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ کئی کھڑی فصلیں بھی  ضائع ہوگئیں ۔

دوسری جانب  ریسکیو آپریشن جاری ہے اوررہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی ۔


News Source

ویتنام میں ہوا کے طوفان اور شدید بارشوں سے تباہی،32افراد ہلاک

شناختی عنوان:, ,