Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مسئلہ افغانستان کا حل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے، ترک صدر طیب اردوان

مسئلہ افغانستان کا حل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے، ترک صدر طیب اردوان

-AFP

-AFP

صدر ممنون حسین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ افغانستان کا حل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اسلامی سربراہ کانفرنس کیلئے آستانہ پہنچنے کے فوراً بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے باہمی ملاقات کی۔

صدر اردوان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان مسائل کا حل پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مضمر ہے۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائی جانی چاہئے۔