Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاک بھارت تعلقات پربھارتی وزیراعظم کا اہم بیان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان خطے کو دہشتگردی سے محفوظ بنانے کیلئے کام کریں گے۔

عمران خان کی جانب سے خطے میں امن کی خواہش کاجواب دیتے ہوئے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے نریندر مودی نےاہم بیان دیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم  نے کہا کہ وہ عمران خان کو الیکشن جیتنے کی مبارکباد پہلے ہی دے چکے ہیں۔

نریندر مودی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت پڑوسیوں سے ہمیشہ اچھے تعلقات کا خواہش مند رہا ہے۔امید ہے پاکستان مضبوط اور پُرامن خطے کیلئے کام کرے گا۔ایک ایسا خطہ جہاں دہشتگردی اور تشدد نہ ہو۔


News Source

پاک بھارت تعلقات پربھارتی وزیراعظم کا اہم بیان