Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ویڈیو: پُراسرار ہَوا نے جنازے کو تالاب میں دھکیل دیا

Untitled-1

جکارتہ: کسی اپنے کی موت واقع ہونا انتہائی کرب میں مبتلا کرنے والا واقعہ ہوتا ہے، اگر اس کے جنازے کے ساتھ بھی کوئی ھادثہ پیش آجائے تو اس زیادہ صدمے کی بات کوئی نہیں ہو سکتی۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی پُراسرار واقعے کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک تیز ہوا کے جھونکے نے جنازے کو اُڑا کر تالاب میں پھینک دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ انڈونیشیا میں اس وقت پیش آیا جب چار افراد میت کو اپنے کندھوں پر اٹھائے آگے بڑھ رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آیا اور ان کے قدم اکھڑ گئے۔

چاروں افراد نے خود کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن تیز ہوا کا پُراسرار جھونکا میت کو اپنے ساتھ اڑاتا ہوا بائیں جانب واقع تالاب میں لے گیا۔

Women and children who are part of the procession can be heard screaming as the body slips and falls into the pool of water

اس حیرت ناک منظر کو دیکھ کر جنازے کے لئے جمع لوگ بے اختیار چیخ اُٹھے۔ حیرت اور خوف کے مارے کچھ لوگوں نے اپنے چہرے ہاتھوں میں چھپا لئے۔

ایک شخص نے تالاب کے کنارے کھڑے ہوکر اس دھاتی ڈھانچے کو تو باہر کھینچ لیا جس کے اندر میت رکھی ہوئی تھی، لیکن شاید تالاب بہت گہرا تھا کیونکہ میت کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آیا۔

A man climbs over the fence to try and get the body from the waterWomen and children can be seen in the short clip, with one woman gasping and covering her mouth with her hand


News Source

ویڈیو: پُراسرار ہَوا نے جنازے کو تالاب میں دھکیل دیا