Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

برطانوی پارلیمنٹیرین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت

Untitled-1

لندن: مقبوضہ کشمیر میں جاری  بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹیرین ٹونی لانڈ کا کہنا ہے کہ  مسئلہ کشمیر کو طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین چوہدری ذکا اشرف کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اور شمالی آ ئرلینڈ کے شیڈو سیکرٹری ٹونی لانڈ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے کر مثبت قدم اٹھایا ،مگر  افسوس ہوا کہ بھارت نے اس پر مثبت جواب نہیں دیا، کشمیر میں بھارت کی طرف سے طاقت کے استعمال سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔

 ٹونی لانڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے،  برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے شہریوں کیلئے یہاں سرمایہ کاری کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ 

 


News Source

برطانوی پارلیمنٹیرین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت