Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

افغان صوبے فرح میں طالبان کا حملہ، 30 پولیس اہلکار ہلاک

حملہ آور بڑی تعداد میں اپنے ساتھ اسلحہ و بارود لے کر فرار ہوگئے (فوٹو: فائل)

حملہ آور بڑی تعداد میں اپنے ساتھ اسلحہ و بارود لے کر فرار ہوگئے (فوٹو: فائل)

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان کے حملے میں 30 پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے۔

صوبائی کونسل کے رکن داداللہ کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ضلع خاکی سفید میں قائم پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

کابل میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیع اللہ نے بتایا کہ حملے میں مارے گئے 30 پولیس اہلکاروں میں ضلعی کمانڈو عبدالجبار بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور بڑی تعداد میں  اپنے ساتھ اسلحے و بارود لے کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے جواب میں فضائی بمباری کرتے ہوئے متعدد طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا اور حملہ آوروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔


News Source

افغان صوبے فرح میں طالبان کا حملہ، 30 پولیس اہلکار ہلاک

تبصرہ کریں