Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، 3 فلسطینی شہید

فائرنگ سے متعدد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے، فوٹو: رائٹرز

فائرنگ سے متعدد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے، فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے طویل محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار سالہ فلسطینی بچہ شہید

آپریشن میں 3 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے  میں غیر قانونی آباد کاری والے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج نے واقعے کا الزام فلسطینیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس سے 2 شہری ہلاک ہوئے ۔


News Source

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، 3 فلسطینی شہید