Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

انٹرنیٹ کے خالق سائنسدان لاری روبرٹس انتقال کر گئے

روبرٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمے داریاں سنبھالیں فوٹو: فائل

روبرٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمے داریاں سنبھالیں فوٹو: فائل

نیویارک:  دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

1960 کے عشرے میں روبرٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ ان کے اس پروگرام کو دنیا ارپانٹ کے نام سے جانتی ہے۔ انھوں نے کئی آپریٹنگ پروگرام اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دیا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے۔ روبرٹس کے دیگر ساتھیوں میں پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔


News Source

انٹرنیٹ کے خالق سائنسدان لاری روبرٹس انتقال کر گئے