Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان پر ایک اور گھناؤنا الزام

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک دوسرے ممالک سے اپنی شرائط منوانے کیلئے دہشت گردوں کو پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز نئی دہلی میں ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ساری صورت حال کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورت حال سے غافل جنرل بپن راوات کا کہنا تھا کہ وادی کے نوجوانوں کو جھوٹی معلومات سے انتہا پسندی کی جانب راغب کیا جا رہا ہے۔

 اس سے قبل بھی بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات سامنے آتے رہے ہیں، جبکہ کرتارپور راہداری کھولنے پر بھی بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈے کیا تھا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کو بھی پاک بھارت امن سے منسلک معاملات پر ہٹ دھرمی کا رویہ یہی ظاہر کرتا ہے کہ بھارت خطے میں امن کا خواہاں نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے راہداری منصوبہ سکھ کمیونٹی کی دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا تھا، جبکہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے۔


News Source

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان پر ایک اور گھناؤنا الزام