Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پرعمارتیں خالی کرالی گئیں

کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں، جرمن پولیس ۔ فوٹو : فائل

کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں، جرمن پولیس ۔ فوٹو : فائل

برلن: جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے تین شہروں، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ کی عدالتوں میں بم کی اطلاع پر عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں، کمرہ عدالت میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے بھیجی گئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

جرمن حکام کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عمارتوں کی تلاشی لی جارہی ہے، دوسری جانب مغربی ریاست ہیسی کی پولیس کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔


News Source

جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پرعمارتیں خالی کرالی گئیں