Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدہ مسترد کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن:برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدہ مسترد کردیا ،ووٹنگ میں وزیراعظم ٹیرزا مے کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے تاریخ ساز معاملے کو ایوان میں پیش کیا گیا جس پر ارکان کی حق یا مخالفت میں رائے شماری کی گئی۔

ایوان میں موجود 432 ارکان میں سے 202 ارکان نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کے حق میں جبکہ 230 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دے کر اسے کثرت رائے سے مسترد کردیاجبکہ حکمراں جماعت کےاپنے ارکان نے بھی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

وزیراعظم ٹیرزا مے کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ،لیبر پارٹی کے جیریمی کوربن نے ٹریزامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے جس پر آج ایوان میں رائے شماری ہوگی ۔

 اگر تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو حکمران جماعت کے پاس 14 دن ہوں گے کہ وہ پارلیمان سے اعتماد حاصل کرے، اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو ملک میں عام انتخابات کا انعقاد کروایا جائے گا۔


News Source

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدہ مسترد کردیا