Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کینیا میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک

ہوٹل سے تقریباً 100 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔۔ فوٹو : فائل

ہوٹل سے تقریباً 100 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔۔ فوٹو : فائل

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اب بھی متعدد افراد ہوٹل کے کمپاؤنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں سے علاقے کو خالی کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 4 حملہ آور ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا، ہوٹل سے تقریباً 100 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


News Source

کینیا میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک

تبصرہ کریں