Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملہ،126اہلکار ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کابل:افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملے میں 126اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں 3حملہ آور بھی مارے گئے ۔

طالبان نے افغانستان میں قہر ڈھا دیا،صوبہ وردک میں ملٹری کمپاؤنڈ کو نشانہ  بنایا،حملہ آور نے پہلے بارودسے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرائی اور خود کو دھماکے اڑا لیا، پھردیگر حملہ آور  فائرنگ کرتے ہوئے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے۔

طالبان حملے میں 100سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3حملہ آور بھی مارے گئےاور ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔حملے سے قبل طالبان نے امریکی حکام سے ملاقات کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان نے افغانستان میں طالبان خودکش حملےکی شدید مذمت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ ایسے واقعات افغان امن عمل کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں ۔


News Source

افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملہ،126اہلکار ہلاک

تبصرہ کریں