Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نئی کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

میکسیکوکی سرحد پرہرصورت باڑلگائیں گے،، ٹرمپ: فوٹو: فائل

میکسیکوکی سرحد پرہرصورت باڑلگائیں گے،، ٹرمپ: فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں کیونکہ کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے دو پارٹیوں نہں ایک قوم کی طرح کام کرنا ہوگا، نئی کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیارہوں، کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے، انتقامی  سیاست کومستردکرنا ہوگا، امریکی قوم کی نظریں کانگریس پرہیں، ہم اس وقت لاکھوں افراد کو دیکھ  رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں امریکیوں کا ہم پلہ کوئی ایک بھی نہیں، امریکا کی ترقی کا کوئی ملک مقابلہ نہیں کرسکتا، دنیا کی تیزی سےفروغ پاتی معیشت کابھی ہم سےمقابلہ نہیں، ہمیں بیرونی دشمنوں کوشکست دینےکیلیے متحد ہونا ہوگا، امریکی فوج دنیا کی طاقتورترین عسکری قوت ہے۔ امریکا ہرجگہ، ہرروزکامیابی حاصل کررہا ہے، امریکی معاشی ترقی کوفضول کی جنگیں روک سکتی ہیں، میکسیکو کے راستےامریکا داخل  ہونے والے پناہ گزین کو روکنا ہوگا، میکسیکوکی سرحد پرہرصورت باڑلگائیں گے، میکسیکو کے راستے منشیات فروش، جرائم پیشہ افراد امریکا آتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امریکا میں داخلے سے روکنے کیلیے مل کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چاہتا ہوں امریکا بڑی تعداد میں لوگ آئیں لیکن قانونی طریقے سے، نہیں چاہتے جنوبی سرحد سے جرائم پیشہ افراد امریکا میں داخل ہوں، وینزویلا کے لوگ آزادی چاہتے ہیں امریکا ان کے ساتھ ہے۔

امریکی صدر نے امیگریشن سے متعلق کہا کہ امیگریشن کا محفوظ اورقانونی طریقہ بنانا چاہتے ہیں، ادویات کی قیمتیں اورہیلتھ کیئرکوسستا کرنا چاہتے ہیں، رواں سال امریکی ماہرین پھرخلا میں جائیں گے۔


News Source

نئی کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ