Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات خود کریں گے،سعودی وزیرخارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض:سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات خود کریں گے، اقوام متحدہ یا عالمی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

سعودی وزیرمملکت امور برائے خارجہ عادل الجبیر نے دوٹوک کہا کہ تحقیقات کیسے اور کس طرح کرنی ہے؟سعودی عرب جانتا ہے!ہمیں کسی کو ڈکٹیٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔

  امریکی ٹی وی کو  دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیاکہ جمال خاشقجی کا قتل سرکاری حکم پرنہیں کیا گیا،سعودی ولی عہد پرالزام لگانے کا اب سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

انہوں نےبتایاکہ گرفتارافراد سے صحافی کی لاش کے متعلق تفتیش ابھی جاری ہیں،تاہم جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے؟ ،سعودی حکومت تاحال اس سے لاعلم ہے۔


News Source

جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات خود کریں گے،سعودی وزیرخارجہ