Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

موبائل فون چھیننے کی واردات، ملزم پر پولیس نے سانپ چھوڑ دیا

snakeimage

انڈونیشیا میں پولیس نے ملزم سے چوری کی وارداتیں اگلوانے کیلئے تحقیقات کے دوران اس پر سانپ چھوڑ دیئے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم کی گردن کے گرد سانپ لپٹا ہوا ہے اور پولیس افسر اس سے موبائل فون چھیننے کی واردات کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

اس دوران ملزم کے ہاتھ بھی پیچھے بندھے ہوئے ہیں اور ایک پولیس افسر سانپ پکڑ کر اسکے چہرے کے قریب لے جاتا ہے جس پر ملزم چینخنا شروع ہوجاتا ہے۔ واقعے کے دوران ایک پولیس افسر کی آواز کو بھی سنا جاسکتا ہے جو کہہ رہا ہے کہ اس شخص کی آنکھوں کو کھولے جبکہ دوسرا پولیس اہلکار سانپ ملزم کے منہ میں ڈالنے کی دھمکی دیتا ہے۔

تحقیقات کے دوران ملزم سے پولیس والے کے پوچھنے پر ملزم دو مرتبہ موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف بھی کرتا ہے ۔ اعلیٰ پولیس حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات میں استعمال ہونے والا سانپ زہریلا نہیں تھا تاہم اس نے تسلیم کیا کہ تحقیقات کے دوران پولیس والوں کا رویہ غیر ذمے دارانہ تھا۔

اعلیٰ حکام نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف ایکشن لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے دوران ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی نہیں بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب ایک انسانی حقوق کے اہلکار نے کہا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی پولیس کی جانب سے ایک تحقیقات کے دوران سانپ استعمال کیا گیا تھا۔

 

Source: Zee News


News Source

موبائل فون چھیننے کی واردات، ملزم پر پولیس نے سانپ چھوڑ دیا