Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

گریمی ایوارڈز 2019 کی رنگا رنگ تقریب

موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز ’گریمی‘ کا 61 واں میلہ لاس اینجلس میں منعقد ہوا جس کی رنگا رنگ تقریب میں گلوکاروں اور موسیقاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس بھی دی۔

رواں برس امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس، بیسٹ پاپ گروپ اور وژیول میڈیا کے لیے لکھے گئے بہترین گانے پر ایوارڈ حاصل کیے۔

لیڈی گاگا نے ’ویئر ڈو یو تھنک آر یو گوئنگ‘ کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس اور دیگر 2 ایوارڈ فلم ’اے اسٹار از بورن’ کے گانے ‘شیلو’ پر دیے گئے۔

رواں برس کی تقریب میں ’دِس از امریکا‘ کو سونگ آف دی ایئر اور ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

دعا لیپا نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ویئرڈ ال یانکووک نے بیسٹ باکس یا اسپیشل لمیٹڈ ایڈیشن پیکیج کے لیے ایوارڈ حاصل کیا۔

اینڈرسن کو ان کے گانے ’ببلن‘ کے لیے بیسٹ ریپ پرفارمنس اور کیسی مسگریوز کی البم ’گولڈن آر‘ البم آف دی ائیر قرار پائی۔

رواں برس کے بہترین پروڈیوسر کا اعزاز پیریل ولیمز ، پاپ ووکل البم کا ایوارڈ ایریانا گرینڈے اور بہترین ریپ البم کا ایوارڈ کارڈی بی کو دیا گیا۔


News Source

گریمی ایوارڈز 2019 کی رنگا رنگ تقریب

تبصرہ کریں