Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چار بچوں کی ماں کیلئے حکومت کی جانب سے انعام کا اعلان

-TOI

-TOI

بڈاپسٹ: وسطی یورپ کے ایک ملک کی حکومت نے گرتی ہوئی شرح پیدائش کو بڑھانے کیلئے دلچسپ اعلان کیا ہے۔

ہنگری کی حکومت کے اعلان کے مطابق ہر وہ خاتون جو 4 بچوں کو جنم دیں گی، اسے عمر بھر کیلئے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے گا۔ جبکہ حکومت اسے 7000 پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 12 لاکھ روپے) مالیت کی 7 نشستوں والی گاڑی بھی فراہم کرے گی۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے اپنے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران شرح پیدائش میں اضافے کیلئے اسکیم کا اعلان کیا۔

گزشتہ برس اپریل میں مسلسل تیسری بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے والے وکٹر اوربان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہنگرین قوم کا بقاء ہے۔

کار کیلئے سبسڈی اور زندگی بھر انکم ٹیکس سے استثنیٰ کے علاوہ چار بچوں کی ماں کیلئے ایک کروڑ فورنٹس (تقریباً 50 لاکھ روپے پاکستانی) کا قرض بھی کم شرح سود پر فراہم کیا جائے گا۔

یہ اسکیم ان خواتین پر لاگو ہوگی جن کی عمر 40 سال سے کم ہو اور وہ پہلی بار شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہوں۔

2018  ے اعدادوشمار کے مطابق ہنگری کی آبادی 96 لاکھ 88 ہزار نفوس پر مشتمل تھی، جو آج  کم ہو کر 96 لاکھ 68 ہزار ہوچکی ہے۔

وسطی یورپ کے اس ملک کی آبادی تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے، جس کی بڑی وجہ شرح پیدائش کا شرح اموات کے مقابلے میں کم ہونا ہے۔

1985 میں ہنگری کی آبادی ایک کروڑ ساڑھے 5 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی لیکن اس کے بعد سے ہنگری کو مسلسل آبادی میں کمی کا سامنا ہے۔


News Source

چار بچوں کی ماں کیلئے حکومت کی جانب سے انعام کا اعلان