Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید ہوگیا، شہادت کیخلاف کشمیری احتجاج کررہے ہیں،مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال  سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھم نہ سکے،ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے دھاوا بول دیا،گھرگھر تلاشی کے نام پرنہتے کشمیریوں پر فائرنگ کردی،جس سے ایک کشمیری شہید ہوگیا۔

شہادت کیخلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، کشمیریوں کے پرامن مظاہروں کو بھی بھارتی فوج نے پرتشدد بنادیا، مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

خوفزدہ بھارتی فوج نے پلوامامیں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی۔


News Source

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید