Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن : برطانوی وزیراعظم کو ایک بار پھر شکست کا سامناکرنا پڑا، برطانوی پارلیمنٹ  نے ٹریزامے کی نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد کردی۔

فصیلات کے مطابق نظرثانی ڈیل بھی مسترد ہونے سے برطانوی وزاعظم تھریسامے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت نے ڈیل کیخلاف ووٹ کاسٹ کئے۔

حکومت کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل 149 ووٹوں کی شکست سے دوچار ہو گئی۔

ڈیل کے حق میں 242اور مخالفت میں 391ووٹ ڈالے گئے ، اس سے پہلے جنوری میں بھی تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل میں ناکامی ہوئی تھی ۔

اپوزیشن لیبر رہنما جیرمی کوربن کہتے ہیں وزیر اعظم کی تجاویز اور ڈیل کی موت ہوچکی ۔

یورپی یونین کا کہنا ہے برطانوی اراکین کے ووٹ سے لگتا ہے کہ اب نو ڈیل بریگزٹ کا امکان ہے ، یورپی یونین برطانیہ کی جانب سے بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست پر غور کیلئے تیار ہے ۔


News Source

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد