Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

حمداللہ محب محکمہٴ خارجہ طلب، ان کا تنقیدی بیان مسترد

امریکی معاون وزیر برائے سیاسی امور، ڈیوڈ ہیل نے جمعرات کے روز افغان قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب کو طلب کیا، جس دوران اُنھوں نے مفاہمت کے حوالے سے امریکی انداز کے بارے میں محب کے مبینہ تنقیدی بیان کو مسترد کیا۔

یہ بات امریکی محکمہ ٴخارجہ کے معاون ترجمان، رابرٹ پلاڈینو نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ’’ڈیوڈ ہیل نے امریکہ کی جانب سے طویل مدت سے افغانستان کی اعانت اور حمایت کی نشاندہی کی‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’انڈر سکریٹری ہیل نے افغان حکومت کے استحکام اور امن عمل میں مکمل شرکت کے حوالے سے ہمارے عزم کا اظہار کیا‘‘۔

پلاڈینو نے کہا کہ ’’اُنھوں نے قومی سلامتی کے مشیر، محب کو یاد دہانی کرائی کہ نمائندہ خصوصی خلیل زاد دراصل وزیر خارجہ کے نمائندے ہیں، اور یہ کہ ایمبسڈر خلیل زاد پر حملے محکمہٴ خارجہ پر حملے تصور ہوں گے، اور ایسا بیان باہمی تعلقات اور امن عمل میں رکاوٹ کا باعث ہی بنے گا‘‘۔


News Source

حمداللہ محب محکمہٴ خارجہ طلب، ان کا تنقیدی بیان مسترد