Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ،40 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں دہشتگردوں نے نماز جمعہ کے دوران اندھا دھندفائرنگ کردی ،جس سے 40افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے،مسجد میں بنگلادیشی ٹیم بھی موجود تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد وں نے مساجدپر دھاوالا بول دیا،النور اور لن ووڈ  مساجدخون سے رنگ دیں،فائرنگ کی زد میں  آکر 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے۔

وردی پہنے باڈی کیم سے ویڈیو بناتا ہوا حملہ آور نماز جمعہ کے دوران النور مسجد میں داخل ہوا اور مشین گن سے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے تو سمجھ نہیں آیا پھر جان بچا کر بھاگے،پہلے ہمیں لگا کہ کوئی بجلی کا جھٹکا ہے لیکن پھر سب لوگ بھاگنے لگے،حملہ جمعے کے نماز کے دوران کیا گیا،دوستوں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن ابھی بھی کئی لوگوں سے رابطہ نہیں ہوا،میں ان کیلئے بہت فکر مند ہوں۔

مسجد میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم سمیت سے 300افراد موجود تھے، جو جان بچاکر بھاگے۔

بنگلادیشی ٹیم کے کپتان  نے ٹویٹ پر تمام کھلاڑیوں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کردی،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ بھی منسوخ ہوگیا۔

ملزم کی  شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 30 سے 40سال ہے۔


News Source

نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ،40 افراد جاں بحق