Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ پہلی بار بابا فرید گنج شکرکےدربارپرحاضری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکپتن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعد اہلیہ  کے ہمراہ پہلی بار حضرت بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دی ۔

جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنج شکرکے دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی، اس موقع پر اُن کی ا ہلیہ بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

پاکپتن پہنچنے پر پی پی 192سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ان کا استقبال کیا۔

درگاہ کے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستار بندی کی، درگاہ پر چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنے پھول نچھاور کیے، عمران خان نے دربار میں موجود زائرین میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

ان کے ہمراہ ولی عہد سجاد نشین دیوان احمد مسعود چشتی ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی تھے،دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی ۔

عمران خان شادی سے پہلے بھی دربار پر حاضری دیتے رہے ہیں یہ ان کی شادی کے بعد اہلیہ کےہمراہ پہلی حاضری ہے۔


News Source

عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ پہلی بار بابا فرید گنج شکرکےدربارپرحاضری