Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے : مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کو ایک ہی بار نااہل کردیا جائے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کوایک ہی بارنااہل کردیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دفعہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ (ن) لیگ جیتتی نظر آرہی ہے، ہم اسے جیتنے نہیں دینا چاہتے۔

اس سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ 2018ء ہے اورقوم جاگ رہی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کوشیرکے نشان سے محروم کیا گیا۔

فواد چوہدری کی نااہلی کے حوالے سے انھوں نے جواب میں کہا کہ میں کسی بھی سیاستدان کی عدالتی نااہلی کے حق میں نہیں۔ وہ اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں،جن سے ہمارا مقابلہ ہےعمران خان سوچ بھی نہیں سکتے۔ عمران خان کا اپنا دماغ نہیں وہ کٹھ پتلی ہے۔‏

مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا میاں صاحب کا جو نعرہ ہے یہ صرف ان کا نہیں شہباز شریف صاحب کا بھی یہی نعرہ ہے۔ شہباز شریف کا بیانیہ بھی ووٹ کو عزت دو ہی ہے،شہباز شریف پارٹی کے صدر اور نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں۔ ابتک کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ ان کی تصویر شئیر کی جا سکے جبکہ آرمی چیف کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کیلئے گلدستہ بجھوانے کے ابتک کے سوال پر مریم نواز نے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store


News Source

ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے : مریم نواز