Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

تخت پنجاب پر کون راج کریگا؟ سیاسی رابطے تیز

khanimage

لاہور: پنجاب میں حکومت کون کرے گا، سیاسی جماعتوں نے رابطے تیز کردیے، تحریک انصاف تخت پنجاب پر راج کرنے کے لیے متحرک ہے تو ن لیگ نے بھی پنجاب پر حکمرانی کے لیے سر توڑ کوششیں تیز کردی ہیں۔

پنجاب ہاؤس میں شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، اس بات پر تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے۔

پنجاب حکومت بنانے کیلئے بھاگ دوڑ زوروں پر!!! پی ٹی آئی اور نون لیگ کی آزاد امیدواروں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ قاف لیگ نے فیصلہ کرلیا انکا پی ٹی آئی سے اتحاد غیر مشروط نہیں ہوگا، عمران خان سے ملاقات میں قاف لیگ  مطالبات سے آگاہ کریگی، اس سےقبل فواد چوہدری نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ پختونخوا اور صوبائی کابینہ سے متعلق امور پر غور کیا جائیگا۔

اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور اسپیکر اسد قیصر بھی شریک ہوں گے۔


News Source

تخت پنجاب پر کون راج کریگا؟ سیاسی رابطے تیز