Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

وزیراعظم عمران کی بھارت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دعا گو ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کو امداد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں متاثرین کی کسی بھی قسم کی انسانی مدد کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ 1924 کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں بدترین سیلاب کے باعث اب تک 370 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

تباہ کن سیلاب کے بعد متحدہ عرب امارات نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر اور مالدیپ نے 50 ہزار امریکی ڈالر امداد کی پیشکش کی تھی۔

install suchtv android app on google app store


News Source

وزیراعظم عمران کی بھارت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش