Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کراچی: فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

نیو کراچی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نیو کراچی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ماجد کورائی نے کہا کہ تین افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ یو پی موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوال مسلح ملزمان نے ان پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے تینوں افراد زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے 32 سالہ سلیم کو مردہ قرار دیا۔

ہسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا دوسرا زخمی 35 سالہ ارشد نے دوران علاج دم توڑا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے تیسرے شخص 30 اعظم کی علاج جاری ہے، تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مذہبی جماعت کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ہلاک و زخمی ہونے والے ان کے کارکنان ہے جبکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق

تاہم سینئر پولیس افسر نے کہا کہ تینوں کا کسی جماعت سے تعلق نہیں تھا اور یہ بظاہر ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کا واقعہ ہے۔

اہل سنت والجماعت کے ترجمان عمر معاویہ نے ڈان کو بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے ان کی جماعت کے کارکنان تھے۔

انہوں نے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

تینوں افراد نماز جمعہ کے بعد خواجہ اجمیر نگری میں واقع اپنے گھر جارہے تھے جس دوران انہیں قتل کیا گیا۔

تاہم سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) وسطی عرفان بلوچ نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کا بنیادی طور پر بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ سے تعلق تھا، جو ان دنوں نیو کراچی میں مقیم تھے۔

انہوں نے ہلاک و زخمی کے اہلخانہ کے حوالے سے کہا کہ ‘ان کا کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے تعلق نہیں تھا۔’

علاقے کے ایس ایچ او نے کہا کہ ‘فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کا بیان معاملے کو سلجھانے میں اہم ہوگا، تاہم وہ اس وقت بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔’


News Source

کراچی: فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی