Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے

شپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔ (فوٹو : آئی ایس پی آر)

شپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔ (فوٹو : آئی ایس پی آر)

 راولپنڈی: 1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں انتقال کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1965 کی جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے انہیں جنگی قیدی بنا لیا تھا، سپاہی مقبول حسین 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے اور 2005 میں انہیں رہائی ملی، سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کی نماز جنازہ آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔


News Source

1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے