Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آدھا پروٹوکول لینا ہماری مجبوری ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ آدھا پروٹوکول لینا ہماری مجبور ہے، ہم پروٹوکول کے خلاف ہیں مگر سیکیورٹی کی وجہ سے لینا پڑتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یہ اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پروٹوکو ل کی زیادہ گاڑیا ں نہیں لیں گے بلکہ صرف آدھا پروٹوکول لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا 16، 16 گاڑیا ں ہمارے پروٹوکول میں دیکھتا ہے جبکہ اس میں چند گاڑیاں نجی بھی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سادگی کے دعوے اور پی ٹی آئی حکومت کا ہوائی سفر

جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہے لیکن یہ کب بنے گا، اس حوالے سے ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے‘۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے کمیٹی بن گئی ہے، اب یہ کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی اپنا کام نمٹائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے کیے ججز، بیوروکریٹس، وکلا اور صحافیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نجی جہاز میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور خبروں میں بھی جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ انداز میں میاں چنوں ہسپتال کا دورہ، مزار پر حاضری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرٹوکول کے ساتھ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور میاں چنوں میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات کے بعد حکومت بناتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں صرف 2 گاڑیاں رہیں گی جبکہ تمام نوکروں کو بھی برطرف کرکے صرف 2 نوکر رکھے جائیں گے۔

ان کے سادگی کے دعوے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اپنے دورے میں پروٹوکول اور ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تنقید کی جارہی تھی۔


News Source

آدھا پروٹوکول لینا ہماری مجبوری ہے، گورنر پنجاب