Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے شہباز شریف کے پروڈکشنز آرڈرز جاری

سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیا ہے۔

سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔

پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے، قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف ان دنوں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store


News Source

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے شہباز شریف کے پروڈکشنز آرڈرز جاری