Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹر بے لگام، کرایوں میں من مانا اضافہ

نئے کرایوں کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے، صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ: فوٹو: فائل

نئے کرایوں کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے، صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ: فوٹو: فائل

 کراچی: شہرقائد میں بسوں، منی بسوں، کوچ اورسی این این جی رکشہ ڈرائیورز نے سی این جی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سی این جی کی حالیہ قیمتوں میں ہونے والا اضافہ یومیہ بنیاد پر پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والے شہریوں سے وصول کیا جانے لگا۔ بسوں میں کم سے کم کرایہ 10 روپے سے بڑھا کر15 روپے جبکہ منی بس اورکوچوں کا کرایہ بھی 5 روپے سے 15 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

کچھ منی بس، کوچوں اورسی این جی ڈرائیورز اضافی کرائے وصول کرنے کے الزام سے ہی انکارکردیا جبکہ بعض ڈرائیورز کے مطابق سی این جی اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

شہریوں کے مطابق وہ نئے پاکستان سے معاشی طورپرآسودگی کی توقع کررہے تھے لیکن وہ ایک خواب ثابت ہوا۔ کرایوں میں موجودہ اضافے کے بارے میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا موقف سامنے نہیں آسکا تاہم صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے نئے کرایوں کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے۔


News Source

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹر بے لگام، کرایوں میں من مانا اضافہ