Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کراچی میں بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوارہوجائیں ہوشیار

موٹرسائیکل چلانے والے تمام حضرات کومتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں، ڈی آئی جی ٹریفک: فوٹو: فائل

موٹرسائیکل چلانے والے تمام حضرات کومتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں، ڈی آئی جی ٹریفک: فوٹو: فائل

 کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکردیا گیا ہے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم ایک ہفتے جاری رہے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کومتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں جب کہ خصوصی مہم کے ذریعے بلا تفریق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


News Source

کراچی میں بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوارہوجائیں ہوشیار