Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے، خورشید شاہ

 ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے تاہم ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد احزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا تاہم حکومت کو نئے چیئرمین نیب کے لیے جلد نام دیں گے اور ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے، ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنج نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے جب کہ ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے، چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے رابطہ کرلیا ہے۔


News Source

موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے، خورشید شاہ