Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ-فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ-فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑا ہے، علاقائی امن کیلئے سر توڑ کوششیں کی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا۔دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے علاقائی امن کیلئے کام کیا۔اس جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ قربانی دی۔عسکری، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی۔افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا۔

آرمی چیف نے یہ بھی واضح طور پر سمجھا دیاکہ پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔


News Source

پاکستان دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑا ہے: آرمی چیف