Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

لاہورمیں دھند کےباعث3گاڑیاں ٹکرا گئیں،5افراد زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں دھند کے باعث 3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

 لاہور رنگ روڈ سگیاں پل کے قریب رات کے وقت شدید دھند کے باعث کار اور ٹرک میں تصادم ہوا تو حادثے کی زد میں کنٹینر بھی آگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار سوار یوٹرن لیتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والا کنٹینر کار سوار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تینوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں گاڑیوں میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے روانہ ہوگئیں۔

حادثے میں 5افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کردیا۔


News Source

لاہورمیں دھند کےباعث3گاڑیاں ٹکرا گئیں،5افراد زخمی