Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

دھمکیاں دینے والے اپنے کیسز پر توجہ دیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات-فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات-فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں شامل172افرادکےناموں کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے۔کابینہ نے ای سی ایل میں نام جےآئی ٹی کی سفارش پرڈالے۔

کابینہ اجلاس کےبعدمیڈیاکوبریفنگ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فہرست کو نظر ثانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کا 2000ارب روپیہ اومنی، زرداری گروپ کے ذریعےلندن،دبئی میں خرچ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی کے چار پانچ لوگوں کو ہی نہیں پتا ورنہ سندھ کے پورے لوگوں کو پتا ہے کیا ہوا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا تحریک چلانے کی دھمکیاں دینے والے اپنے کیسز پر توجہ دیں۔

ان کا کہناتھا ماضی میں جس کیخلاف انکوائری شروع ہوئی وہ فرارہوگیا۔سابق وزیرخزانہ کوسابق وزیراعظم نے باہر بھجوایا۔

وفاقی وزیر نے کہا جنہیں نرم  بستر پر نیند نہیں آتی،جیل کی چٹائی پر کیسے سوئیں گی۔


News Source

دھمکیاں دینے والے اپنے کیسز پر توجہ دیں: فواد چوہدری