Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان اورترکی کی تجارت کا فروغ بہت ضروری ہے،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انقرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان  اور ترکی کی تجارت کا فروغ بہت ضروری ہے،پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکی سے سامان سمندر کے راستےپاکستان لانے میں وقت لگتا ہے، اب ہم دونوں جانب تجارت کے فروغ کیلئے کام کریں گے، پاکستان میں تجارت کے بڑے مواقع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس معدنیات کے بھی ذخائیر ہیں، پاکستان کے ان وسائل سے مکمل طور پر استفادہ حاصل نہیں ہوسکا ہے، پاکستان کی آبادی دنیاکی سب سے نوجوان آبادی ہے، پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن بھی انتہائی اہم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے حکومتی سسٹم کو درست کررہے ہیں، ہم پاکستان میں بزنس کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنارہے ہیں، حکومت کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے سہولتیں پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں دولت آئے، ہم پیسہ بنانے کے عمل کو آسان کرنا چاہتے ہیں، پاکستان 5 سالوں میں 5 لاکھ گھر بنائے گا، آپ کی تعمیراتی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں، ہم چین کی مدد سے ایک اکنامک زون قائم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے اعتبار سے بھی پاکستان کی اپنی اہمیت ہے، دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے آدھی پاکستان میں ہیں، ہم نئے سیاحتی مقامات بنانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بدھ مت، سکھ، ہندو اور دیگر مذاہب کے تاریخی مقامات پاکستان میں ہیں ،جب ترکی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہا تھا جن لوگوں نے ترکی کیلئے امداد جمع کی وہ اب پاکستانی ہیں۔


News Source

پاکستان اورترکی کی تجارت کا فروغ بہت ضروری ہے،وزیراعظم