Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

!!!گاڑی مالکان کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے خوشخبری

Untitled-1

لاہور: بڑی گاڑیوں کے مالکان کیلئے صوبائی حکومت نے خوشخبری جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکوت کی جانب سے بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اب تک بڑی گاڑیوں پر تین سے چار لاکھ تک کا ٹیکس وصول کیا جارہاتھا۔ تاہم نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہونے کے بعد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر ایکسائز پنجاب کی زیرِ صدارت محکمے کے اعلیٰ افسران کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایکسائز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے ٹیکس کے نفاذ سے پنجاب میں بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

اجلاس میں ہی وزارت ایکسائز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بڑی گاڑیوں پر ٹیکس ختم کردیا جائے۔ پنجاب میں مرحلہ وار ٹیکس کو ختم کیا جائے گا۔

وزارت ایکسائز کا موقف ہے کہ ٹیکس ختم کرنے سے بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوگا، ٹیکس میں کمی کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی ۔


News Source

!!!گاڑی مالکان کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے خوشخبری