Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نئی گنج ڈیم تعمیرکیس:سپریم کورٹ نے وزیرخزانہ ،وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی گنج ڈیم تعمیر کیس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ،جمعے کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے نئی گنج تعمیر کیس کی سماعت کی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیرکی سفارش ایکنک کو کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح تو یہ معاملہ تو پھر ایکنک میں جاکر پھنس جائے گا،ڈیم سے متعلق بہت سی چیزیں فائنل ہو چکی ہیں ۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہوجاتا ،مگر بعض خواہشیں صرف خواہشیں ہی رہ جاتی ہے ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کئے جائیں۔

سپریم کورٹ نے وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیاجبکہکیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔


News Source

نئی گنج ڈیم تعمیرکیس:سپریم کورٹ نے وزیرخزانہ ،وزیرتوانائی کوطلب کرلیا