Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چینی قونصل خانے پرحملے میں را ملوث ہے، کراچی پولیس چیف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 کراچی:کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے اور اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

جمعے کو ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹرامیرشیخ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، بھارت اب بھی ہمارے خلاف متحرک ہے،اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کا مقصد سی پیک منصوبے میں دراڑ ڈالنا تھا اورقونصل خانے پر حملے کیلئے اسلحہ ٹرین سے لایا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ امیرشیخ نے کہا کہ حملہ آور قونصل خانے کے عملے کویرغمال بنانا چاہتے تھے، ملزمان بلدیہ کے علاقے میں آکررہتے رہے، 4ماہ کے مختلف اوقات میں آکرریکی کرتے رہے۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ حملے کے ماسٹرمائنڈ اسلم عرف اچھوکی موت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی، حملے میں ملوث 5 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزموں میں بی ایل اے کے لوگ شامل ہیں جبکہ بی ایل اے کی کمان اس وقت بشیرزید کے پاس ہے۔


News Source

چینی قونصل خانے پرحملے میں را ملوث ہے، کراچی پولیس چیف