Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

رانا ثناء اللہ قتل و غارت گری کے طالبعلم ہیں، فیاض الحسن چوہان

fayyazimage

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ قتل و غارت گری اور غنڈہ گردی کے طالبعلم ہیں، یہ سانحہ ماڈل ٹاون کو بھی تسلیم نہیں کرتے، میاں صاحب اور انکے والد ہڑتالی مزدوروں کو بھٹی میں جلادیا کرتے تھے۔

آج نیوز کے پروگرام رانا مبشر کے ساتھ میں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آل نواز کو کورٹ سسی لین مافیا تک قرار دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی انویسٹی گیشن اداروں نے کروڑوں روپے خرچ کرکے انکے خلاف تحقیقات کیں ، اور پھر اس پر کورٹ نے بھی نواز شریف کو سسی لین مافیا قرار دیا۔

رانا ثناء اللہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ قتل و غارت گری کے طالبعلم ہیں ، یہ تو سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق بھی نہیں مانتے جہاں پر معصوم خواتین اور بچوں پر فائرنگ کی گئی اور چودہ معصوموں کو قتل کردیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے وقت پوری دنیا کے کیمروں نے دکھایا کہ وہاں کیا ہوا لیکن رانا ثناء اللہ یہ بھی جھٹلاتے ہیں ۔

انہوں نے نواز شریف کے رویئے کو بھی عامرانہ قرار دیا اور کہا کہ نواز شریف ایک عامر کی پیداوار ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  میاں صاحب یا ان کے والد اتفاق فاونڈری میں کام کرنے والے  ہڑتالی مزدوروں کو بھٹی میں جلادیا کرتے تھے۔


News Source

رانا ثناء اللہ قتل و غارت گری کے طالبعلم ہیں، فیاض الحسن چوہان