Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، پاک افغان سیکیورٹی پر بات چیت

آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں افغان امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت (فوٹو: فائل)

آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں افغان امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شاکر اللہ عاطف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جہاں آرمی چیف نے افغان سفیر کو خوش آمدید کہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں افغانستان میں امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کے لیے مفید رہیں گی۔

یہ پڑھیں: کراچی میں آرمی چیف سے کاروباری شخصیات کی ملاقات

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور افغان سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔


News Source

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، پاک افغان سیکیورٹی پر بات چیت