Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چینی قونصل خانہ حملہ کیس: تفتیش سی ٹی ڈی کے گلے میں پھنس گئی

-AP

-AP

کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ٹی ڈی کی تفتیش پر عدالت نے اعتراضات اُٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملے سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے اعتراضات اُٹھا دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے استفسار کیا کہ اتنے بڑے واقعے کا مقدمہ اے کلاس کیوں کیا؟ ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو مقدمہ اے کلاس کردیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پیش کی گئی رپورٹ میں ایس پی کا نام کیوں نہیں ہے، آئندہ سماعت پررپورٹ میں ایس پی کا نام بھی لکھ کرجمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث 5 سہولتکار گرفتار

تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا، جب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوتا کیس داخل دفتر کیا جائے، اے کلاس رپورٹ میں اسلم اچھو کو عدم گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق اسلم اچھو کے مارے جانے کی اطلاع ہے لیکن تصدیق نہیں ہوئی۔ 4 کلاشنکوف، 2 آئی ای ی، ڈیٹونیٹر، دستی بم، باردو، گولیاں برآمد ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیر بخش مری کے بیٹے حربیار مری کا نام ملزمان میں شامل ہے، نامزد ملزمان میں رحمان گل ، شیخو، منشی، شیردل و دیگر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں دہشت گردی، سندھ اسلحہ ایکٹ اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو 24 جنوری کو مقدمے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔


News Source

چینی قونصل خانہ حملہ کیس: تفتیش سی ٹی ڈی کے گلے میں پھنس گئی